media ke talabaa keliye internship karane ka aelan

لاہور پریس کلب الیکشن ،نتیجہ اب تک نہ آسکا۔۔

لاہور پریس کلب کے الیکشن کے تین  روز بعد بھی ووٹوں کی گنتی کا تنازع طے نہیں ہو سکا ۔ چیئر مین الیکشن کمیٹی شفیق اعوان اور دیگر ممبران کے دستخطوں سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ لاہور پریس کلب کے 2022 کے انتخابات کے حوالے سے پیدا شدہ صورت حال پر الیکشن کمیٹی نے سینئر صحافیوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد حتمی فیصلے کا اعلان کیا جائے گا۔ معزز ممبران سے گزارش ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اورالیکشن پر کسی بھی قسم کے تبصروں سے گریز کیا جائے ۔ معزز ممبران کے خلاف سوشل میڈیا پر کردار کشی کی مہم چلائی جارہی ہے۔اس سے اجتناب کیا جائے ورنہ ایسا کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔ گزشتہ روز بھی امیدوار اورانکے حمایتی دن بھر کلب میں موجود رہے اور الیکشن کی صورتحال پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہے اس دوران تمام گروپوں کا مشترکہ اجلاس بھی چیئر مین الیکشن کمیٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا جو بے نتیجہ رہا ۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں