voice of america ki bandish

لاہور پریس کلب الیکشن، جرنلسٹ پینل کاکلین سوئپ۔۔

لاہور پریس کلب کے سالا نہ انتخابات2021 کے حتمی نتائج کاا علان کر دیا گیا ،جرنلسٹ پینل نے ایک بار پھر تاریخی فتح حاصل کر لی، ارشدانصاری 11 ویں بار صدر منتخب ہو گئے ۔انتخابات چیئرمین الیکشن کمیٹی شفیق اعوان کی نگرانی میں لاہور پریس کلب میں منعقد ہوئے جس میں جرنلسٹ پینل، فرینڈز پینل اور پروگریسو پینل کے امیدواروں نے حصہ لیا، 1939ووٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔حتمی نتائج کے مطابق صدرکی نشست پرارشد انصاری نے 734 و وٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل صدارتی امیدواروں بابر ڈوگر 588 اورعبدالمجید ساجد نے 576 ووٹ حاصل کئے ۔ سینئر نائب صدر کی نشست پرجاوید فاروقی871 ،نائب صدرسلمان قریشی 901 ، سیکرٹری زاہد چودھری 663 ،جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر 701ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ،فنانس سیکرٹری کی نشست پرزاہد شیروانی نے 765 ووٹ حاصل کرکے مسلسل دوسری مرتبہ کامیابی حاصل کی ،گورننگ باڈی کی کل 9 نشستوں پر گنتی کاعمل آج29 دسمبر کو کیا جائے گا۔اس موقع پرصدر ارشد انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا جرنلسٹ گروپ اپنے منشور کے مطابق ممبران کی گروپ انشورنس بحال کرے گا جبکہ صحافی کالونی فیز ٹو کا قیام بھی اسی سال عمل میں آئے گا جس کی منظوری وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار پہلے ہی دے چکے ہیں۔صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد چودھری نے کلب ملازمین کی خدمات کو بھی سراہا اور انہیں آدھی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کیا۔ ۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں