لاہور پر یس کلب کے سالانہ انتخابات میں جرنلسٹ پروگریسوالائنس کے امیدواران کامیاب ہوگئے اورارشد انصاری 984 ووٹ لیکر12 ویں بار لاہور پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے، انکے مدمقابل امیدوارمحمد شہباز میاں نے811 ووٹ حاصل کئے تھے ۔انتخابات میں حتمی نتائج کے مطابق سینئرنائب صدرکی سیٹ پر شیراز حسنات ایک ہزار پینتیس ووٹ لے کر کامیاب ان کے حریف ضیااللہ نیازی سات سو تینتیس ووٹ لے سکے۔۔، نائب صدر امجد عثمانی ایک ہزار آٹھ ووٹ لے کر فاتح ان کے حریف رانا محمد اکرام سات سوانتالیس ووٹ لے سکے۔۔، سیکرٹری زاہد عابد نوسو تراسی جب کہ ان کے حریف شاداب ریاض آٹھ سوگیارہ ووٹ لے سکے۔، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار نوسودو ان کے حریف فرخ عطابٹ آٹھ سو پینسٹھ۔۔ ، فنانس سیکرٹری سالک نواز نوسو چھیانوے جب کہ شاہد چودھری سات سو ترانوے ووٹ حاصل کرسکے۔۔جبکہ گورننگ باڈی میں شہباز چوہدری سات سو اکیانوے، عمران شیخ چھ سو پچاسی، راناشہزاد چھ سو تہتر، اعجازمرزا چھ سو چونتیس، محسن بلال چھ سو چونتیس ، عالیہ خان پانچ سو بانوے، فاطمہ مختار پانچ سو اکہتر ، باباعابد حسین پانچ سو اکتیس۔۔اور سید بدر سعید پانچ سو تین۔۔نے کامیابی حاصل کی ۔چیئرمین الیکشن کمیٹی سعید آسی ، مبشر بخاری ، میاں حبیب ، امجد اقبال ، ارسلان رفیق بھٹی اور نوشاد علی نے الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا۔ نومنتخب صدر ارشد انصاری نے اس موقع پر کہا کہ آج انتخابات کا عمل مکمل ہوگیاہے جس میں کوئی بھی نہیں ہارا ، انتخابات میں حصہ لینے والے تمام صحافی ہمارے دوست ہیں اور سب انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہم صحافی کمیونٹی کی خدمت کا جذبہ لیکرآئے ہیں اور ماضی کی طرح ان کی خدمت میں کوئی کسراٹھا نہ رکھیں گے ۔جرنلسٹ پروگریسو الائنس کے قائدین اور تمام سپورٹر ز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ الائنس کی مشترکہ شاندار کامیا بی ہے۔انھوں نے الیکشن کمیٹی اور کلب سٹاف کو پر امن اور مثالی الیکشن کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے الیکشن کو پرامن بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ۔ دریں اثنا کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عبادالحق ، نائب صدر منیر باجوہ ،سیکرٹری وجیہہ شیخ ، نائب صدر لوئر کورٹس نعیم ملک اور خزانچی جمال الدین جمالی کی جانب سے لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر شیراز حسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد ، خزانچی سالک نواز اور جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار سمیت گورننگ باڈی کے منتخب تمام ممبران کو مبارکباد صدر عباد الحق نے کہا کہ۔۔نئے منتخب کابینہ ارکان پروفیشنل صحافی ہیں جو کلب ممبران کو درپیش مشکلات سے نہ صرف بخوبی آگاہ ہیں بلکہ انھیں حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے کابینہ ممبران کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔۔