lahore press club election

لاہور پریس کلب الیکشن، ممبران سے سالانہ فیس نہ لینے کی شکایات۔۔

لاہور پریس کلب کے بہت سے ممبران کی جانب سے شکایات موصول ہورہی ہیں کہ ان کی سالانہ فیس جمع نہیں کی جارہی جو کلب کے آئین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔اس سلسلے میں فرینڈز گروپ نے الیکشن کمیشن کے سربراہ جناب شفیق اعوان سے ملاقات کی اور ممبران کے تحفظات بیان کئے جس پر ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیٹی ممبران کے حقوق اور کلب کے آئین کی محافظ ہے،ہماری موجودگی میں ایسا کوئی غیر آئینی اقدام نہیں ہوگا۔لہٰذا تمام ایسے ممبران جن کی فیسیں جمع نہیں کی جارہی تھیں وہ کلب تشریف لائیں اور اپنی فیس جمع کروائیں۔فرینڈز گروپ کے ارکان لاہور پریس کلب کے معزز ممبران کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے ہمہ وقت کلب میں موجود ہے۔ہم ایسا کوئی غیرآئینی اقدام نہیں ہونے دیں گے جو معزز ممبران کے حقوق کی پامالی یا ان کے احترام میں کمی کا باعث بنے۔۔۔۔۔آپ کا وکیل قاضی طارق عزیز  فرینڈز گروپ

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں