پاکستان کے دورے پر آئی انگلینڈ کی لیٹن لائنز کرکٹ کلب اور لاہور پریس کلب کرکٹ ٹیم کے درمیان ہونے والا دوستانہ میچ بال آؤٹ کی بنیاد پر لیٹن لائنز نے جیت لیا۔ لاہور جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ باغ جناح میں ہونے والے اس میچ کا کھیل بارش کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا لیکن امپائر ز میچ کو بال آؤٹ سسٹم کی طرف لے گئے اور اس سسٹم کے دوسرے راؤنڈمیں لیٹن لائنز نے کامیابی حاصل کر لی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان جاوید بٹ اور مجتبی شاہ جبکہ لاہور پریس کلب کے عمران شیخ اور محمد وقاص نے وکٹوں کو ہٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ قبل ازیں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا مہمانان خصوصی صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، کپتانوں کے کپتان اظہر زیدی، عالمی شہرت یافتہ کرکٹ امپائر علیم ڈار اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرزاق سے تعارف کروایا گیا۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے سینئر نائب صدر افضال طالب، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، سابق نائب صدر ندیم بسرا مینجر لاہور پریس کلب کرکٹ ٹیم رفیق خان ہمبر گورننگ باڈی شاہدہ بٹ، پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے سیکریٹری قمر بھٹی ، پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈ ریشن – کے صدر محمد اقبال بار پر سیکرٹری جنرل محمد بابر، سجال کے صدر عقیل احمد بلا سیکرٹری محمد یوسف انجم، آصف سہیل، تقویم شاه، قادر خواجہ، شہزاد ملک، کمال عظیم اظہر کاظمی، سینئر صحافی وسیم چوہدری ، سپورٹس رپورٹرز کلب ممبران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہا کہ مہمان ٹیم لیٹن لائنز کو دل کی اتھا گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ لیشن لائنز کرکٹ کلب جب بھی پاکستان کے دورے پر آئے گی تو وہ لاہور پریس کلب کی ٹیم کے ساتھ ضرور پیچ کھیلے گی ، انہوں نے پیچ آرگنا ئز کرنے کے تعاون پر معروف سپورٹس آرگنا ئز را ظهر زیدی ، سابق ٹیسٹ امپائر اور علیم ڈار فاؤنڈیشن کے روح رواں علیم ڈار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لاہور پریس کلب کا تعاون علیم ڈار فاؤنڈیشن کے ساتھ رہے گا ، اس موقع پر علیم ڈار نے کہا کہ کرکٹ میں وقت عبادت سمجھ کر گزارا ہے اب علیم ڈار فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے انسانیت کی خدمت بھی اسی جزبے کے تحت جاری رکھنے کا عزم کر رکھا ہے اور کرکٹ کے حوالے سے اپنے صحافی بھائیوں اور لاہور پریس کلب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ کپتان لیٹن لائنز کرکٹ کلب انگلینڈ جاوید بٹ نے کہا کہ جمخانہ گراؤنڈ آکرول خوش ہو گیا شاندار انتظامات پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری ، پیچ کے چیف آرگنائزر اور جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب عمران شیخ اور اظہر زیدی علیم ڈار کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ تقریب کی نظامت کے فرائض معروف کمنٹیٹر راجہ اسد نے انجام دیئے۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کی طرف سے مہمانوں کو شیلڈ زبھی پیش کی گئیں۔

لاہور پریس کلب دوستانہ میچ ہار گیا۔۔
Facebook Comments