لاہور پریس کلب ہاوسنگ سکیم میں آج ایک قطعہ اراضی پر چار دیواری کی تعمیر کی اطلاع تھی جس پر سب سے پہلے کالونی انتظامیہ نے 15 پر کال کی جس پر پولیس موقعہ پر پہنچی تمیر رکوائی گئی اور پولیس نے دیگر متعلقہ حکام ریونیو اور پی جے ای ایف سے رابطہ کیا جن کی جانب سے کاغذات کی ابتدائی تصدیق کرنے کے بعد کام کرنے کی دوبارہ اجازت دی گئی اور یہ بتایا گیا کہ چار کنال دی مرلہ قطعہ اراضی پی جے ایچ ایف کے نام نہیں ہے اور یہ پرائیویٹ لینڈ ہے اور اس پلاٹ پر کسی بھی صحافی کی الاٹمنٹ نہیں اور نہ ہی پلاٹ پر صحافی کالونی سے متعلقہ کوئی پروجیکٹ بنے کی تجویز ہے۔ تاہم پریس کلب صد را رشد انصاری مسلسل اس بارے میں متعلقہ حکام سے رابطے میں رہے جس پر پی جے ایچ ایف اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ اس قطعہ اراضی ملکیت بارے مزید تحقیق بھی کر رہے ہیں جس میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور پی جے این ایف حکام تفصیلی کام کر رہے ہیں ۔ ریونیو کاغذات میں یہ زمین کا ٹکڑا براہ راست پر یس کلب ہاوسنگ سکیم کے نام نہیں ہے لیکن اس کے باوجود کلب انتظامیہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور پی جے ایچ ایف سے رابطے میں ہے اور اس امرکویقینی بنایا جارہا ہے کہ کسی صحافی کی حق تلفی نہ ہو اور ہاوسنگ سکیم کا ماسٹر پلان متاثر نہ ہو۔ صد را رشد انصاری کا کہنا ہے کہ محکموں سے اس بات کا مطالبہ کرتے ہیں کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ فاؤنڈیشن کی زمین جو پریس کلب ہاوسنگ سکیم کے نام ہے اس میں ایک انچ کی کمی بھی نہ ہو ہم اپنی کالونی کی زمین کے ایک انچ پر بھی کسی کا قبضہ نہیں ہونے دیں گے جبکہ ہمارے چند ساتھی صحافی کالونی پر کسی قبضے کا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جو حقائق کے منافی ہے اور صرف غلط بیانی کر کے شکوک پیدا کر رہے ہیں ہم ممبران کو یقین دلاتے ہیں کہ صحافی کالونی کے ممبر ان کے حقوق کا ہر فورم اور ہر جگہ تحفظ کریں گے۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ لاہور پریس کلب کی مسلسل کوشش کے بعد پی جے ایچ ایف نے بعض افراد کی جانب سے ایک قطعہ اراضی پر تعمیر ہونے والی چار دیواری کا کام رکوا دیا۔ملکیتی دعوی کرنے والی پارٹی سے مزید دستاویزات جمعہ کو طلب کر لی گئی ہیں جن کے تناظر میں اس اراضی کی ملکیت کا فیصلہ ہو سکے گا۔تاہم بدھ کو چار دیواری کی تعمیر کے وقت ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ یہ اراضی پی جے ایچ ایف کی ملکیت نہیں ہے اور پرائیویٹ پارٹی اس پر تعمیر کر سکتی ہے تاہم اعلی حکام سے بات چیت کے بعد پی جے ایچ ایف نے متعلقہ فریق سے مزید دستاویزات طلب کرتے ہوئے موقعہ پر تعمیراتی کام رکوا دیا ہے اور اس سلسے میں اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ اس زمین کی حق ملکیت شفاف طریقے سے جانچ پڑتال کرتے ہوئے فیصلہ کیا جائے اور اس زمین کو صحافی کالونی میں متاثرہ الاٹیز کے لئے استعمال کیا جائے اس بارے وزیر اطلاعات پنجاب سے بھی بات کی گئی ہے۔
صحافی کالونی پر قبضے کا پراپیگنڈا کیاجارہا ہے، ایسا کچھ نہیں ہوا، لاہور پریس کلب۔۔
Facebook Comments
