peca ke khilaaf darkhuast wafaq ko notice jaari

لاہور پریس کلب ، اراکین کے لئے رعایتی نرخوں پر علاج کی سہولت۔۔

لاہورپریس کلب کے ممبران ، ان کی فیملیز اور ملازمین کو صحت کی معیاری اور رعائتی نرخوں پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے یونائیٹڈ کرسچین ہسپتال گلبرگ لاہور کے ساتھ یادداشتی معاہدے پردستخط کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے سینئرنائب صدر جاوید فاروقی ، سیکرٹری زاہد چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر ، ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ ، سید رضوان شمسی ، سینئرممبر قمرالزمان بھٹی ، خواجہ آفتاب ، صلا ح الدین بٹ ، شہزاد ملک ، ضمیر آفاقی ، فراز فاروقی ، حارث مرغوب ، فرمان قریشی ، شبیرصادق ، تنویر احمد جبکہ یونائیٹڈ کرسچین ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹرعمران ٹائٹس بھٹی، سماجی وسیاسی رہنما سجاد چوہدری ودیگر موجود تھے ۔ معاہدے کی یادداشت پر پریس کلب کے سینئرنائب صدر جاوید فاروقی اور یونائیٹڈ کرسچین ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر عمران ٹائٹس بھٹی نے دستخط کئے ۔ سیکرٹری زاہد چوہدری نے یادداشتی معاہدے کو ایک احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہاکہ لاہورکے ایک اعلی ، معیاری ہسپتال میں ممبران اور ملازمین کو آنکھوں کی بیماریوں کا علاج ، گائنی کی سہولیات اور آپریشنزکی سہولیات مخصوص رعائتی قیمتوں پر مہیا کی جائیں گی جس کے لئے ہم ہسپتال کی انتظامیہ کے مشکور ہیں۔ سینئرنائب صدر جاوید فاروقی نے یونائیٹڈ کرسچین ہسپتال کے ساتھ معاہدے کی تقریب میںخطاب کرتے ہوئے کہاکہ منتخب گورننگ باڈی خدمت کے جذبے سے سرشارہے اور ایسے تمام اقدامات بروئے کارلائیں جائیں گے جس سے ممبران اور ملازمین کوزیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جاسکیںاور ہم یونائیٹڈ کرسچین ہسپتال کی جانب سے صحت کی سہولیات فراہم کرنے پر ان کے مشکورہیں اور انھیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کے نیک کاموںمیں تمام صحافی برادری ان کے شانہ بشانہ کام کرے گی ۔ یونائیٹڈ کرسچین ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر عمران ٹائٹس بھٹی نے اسے تاریخی لمحہ قراردیتے ہوئے کہاکہ آج ہمارے ادارے کو اس شعبہ سے وابستہ افراد کی خدمت کا موقع ملا ہے جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار اداکرتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر معزز مہمان کو کلب کی جانب سے پھول پیش کئے گئے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں