Lahore Press Club also in action

لاہور پریس کلب بھی میدان میں اترگیا۔۔

لاہور پریس کلب کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے تمام دھڑے ختم کرنے، 3 مارچ کو مشترکہ الیکشن لڑنے،بے روزگار صحافیوں کی مالی امداد و احتجاجی تحریک کے اخراجات کیلئے فائٹنگ فنڈ قائم کرنے اورلاہور پریس کلب میں احتجاجی تحریک کا مستقل کیمپ قائم کرنے کا اعلان کیا گیا۔اجلاس میں بند کئے گئے ٹیلی ویژن چینلز کے لائسنس اور اخبارات کے ڈکلیریشن متعلقہ اداروں کے بے روزگار کارکنوں کے نام منتقل کرنے کیلئے پیمرا اور پریس لا برانچز میں درخواستیں دینے کی قرارداد منظور کی گئی اور صحافیوں کے حقوق کیلئے عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ لاہور پریس کلب کی جنرل کونسل کا اجلاس صدرکلب ارشد انصاری کی زیرصدارت نثارعثمانی آڈیوریم میں منعقد ہواجس میں میڈیاانڈسٹری میں کارکنوں کو درپیش اور صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور شدید تشویش کا اظہارکیاگیا۔ اجلاس میں کارکن صحافیوں کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور فوری اقدامات تجویز کئے گئے ۔ لاہور پریس کلب کے جنرل اجلاس میں لاہور میں کام کرنے والی تمام پی یوجیزکے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی اور اس امر پر اتفاق پایاگیاکہ کارکنوں کی بحالی کے لئے تحریک کو موثراور فیصلہ کن مرحلے میں لانے کے لئے صحافتی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر اجتماعی مفاد کے لئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیاگیا۔اس موقع پر اجلاس میں شریک پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے تمام دھڑوں بشمول دستورگروپ نے غیر مشروط طورپر ایک پلیٹ فارم سے لاہور پریس کلب کی ووٹرلسٹ پر الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیاجس کی جنرل کونسل نے بھرپورپذیرائی کی اوریونین عہدیداروں کے جذبے کو سراہا۔اجلاس میں یہ واضح پیغام دیاگیا کہ برطرف کئے گئے ملازمین اور تنخواہوں کی کٹوتیوں کی زد میں آنے والے کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور تمام صحافتی برادری ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔ بیروزگارصحافیوں کے کوائف اکٹھے کئے جائیں گے تاکہ ان کی قانونی اور مالی امداد کی جاسکے۔اجلاس میں متفقہ قراردادیں منظور کی گئیں جو کلب کے سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتو نے ایوان میں پیش کیں۔ لاہور پریس کلب میں تحریک کامستقل کیمپ لگایاجائے گا۔تحریک کے لئے مستقل طورپر سوشل میڈیاسیل قائم کیاجائے گا۔ آئندہ ہفتے بڑے احتجاج کا علان کیاجائے گا۔پریس کلب کے تمام ممبران اس عظیم تحریک کے لئے سوروپے کا چندہ دیں گے،اس کے لئے علیحدہ سٹرگل اکاؤنٹ کھولاجائے گا جس کے ذمہ دار جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نامزدکردہ 3 نمائندے ہوں گے۔پی یوجے کا مشترکہ الیکشن 3 مارچ کو لاہور پریس کلب کی ووٹرلسٹ پرہوگا۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں