F block mein bijlee farahmi ke mansoobay par koi pesh raft na ho saki

دیگر چینلز بھی سما نیوز کی طرح تنخواہوں میں اضافہ کریں، پریس کلب۔۔

لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر شیراز حسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نےسما ءنیوز کی جانب سے صحافیوں سمیت تمام ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔صدر ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ سماءنیوز کے چیئرمین عبدالعلیم خان نے اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے تمام ایمپلائز کی تنخواہوں میںسالانہ اضافہ کرکے ورکر دوست رویہ کا اظہار کیا ہے جس پر لاہور پریس کلب انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے، صدر ارشد انصاری نے امید ظاہر کی کہ دیگر نیوز چینلز اور اخبارات بھی سماءنیوزکی تقلید کرتے ہوئے اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کریں گے تاکہ وہ مشکل معاشی حالات میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا مقابلہ کر سکیں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں