F block mein bijlee farahmi ke mansoobay par koi pesh raft na ho saki

لاہور پریس کلب کیلئے 5 کروڑ گرانٹ کی منظوری۔۔

لاہور کے صحافیوں کےلیے بڑی خوشخبری ، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کی قیادت میں صحافیوں کے ایک وفد نے پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری سے ملاقات کی۔۔ملاقات میں سماء نیوز کے سینئر رپورٹر عباس نقوی اور ڈان نیوز کے سینئر رپورٹر عدنان شیخ بھی موجود ، تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز اور وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی صحافی دوست پالیسیوں پر اظہار تشکر کیاگیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور پریس کلب کےلئے تاریخ میں پہلی مرتبہ پانچ کروڑ روپے کی منظوری دیدی، صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری آئندہ دو سے تین روز میں لاہور پریس کلب کو پانچ کروڑ روپے کا چیک دیں گی، پنجاب حکومت اگلے ہفتے بورڈ میٹنگ میں ایف بلاک اور فیز ٹو کے معاملات کو حتمی شکل دے دی گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں