صحافی حسنین شاہ کے قتل میں ملوث اور سود کا کاروبار کرنے والے عامر بٹ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن، 2ساتھی گرفتار کر لیے گئے ۔ صحافی حسنین شاہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عامر بٹ کے 2 ساتھیوں عمران اور افتخار کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ۔ پولیس کے مطابق ایک مقدمہ 6منی لانڈرنگ سود ایکٹ کے تحت درج کیا گیا اور ایک ناجائز اسلحہ اور ایک 25 D ٹیلی فون ایکٹ کے تحت درج کیا گیا میاں میر کالونی مصطفی آباد کے شبیر احمد کی درخواست پر سود کا اورباقی 2 مقدمے پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے ۔انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے صحافی حسین شا ہ قتل کیس میں 4ملزمان کا 14فروری تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، گرفتار ملزمان عامر بٹ ،فرحان شاہ ،امجد پاشا اور حیدر عباس کو عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی آفیسر نے موقف اپنایا کہ قتل کی اصل وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات مکمل کرنی اور آلہ قتل برآمد کرنا ہے ، استدعا ہے کہ عدالت ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے
