پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے مانگا منڈی کے علاقے میں لاہور نیوز کے نمائندے عطا اللہ بھٹی سے مقامی پولیس اور ڈالفن فورس کے اہلکاروں کے تشدد کرنے اور مبینہ طور پر جھوٹی ایف ائی آر درج کرنے کے معاملہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی۔جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن اور ایگزیکٹو کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور اس واقعہ کی خود شفاف تحقیقات کروائیں۔اگر پولیس ملازمین کی طرف سے دی گئی ایف آئی آر میں الزامات غلط ثابت ہوں تو پولیس اہکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی نے تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیاہے۔

Facebook Comments