لاہور نیوز کی دوسری سالگرہ منائی گئی۔۔۔ لاہور نیوز کے آفس میں کیک کاٹنے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود اور معزز مہمانوں نے لاہور نیوز کے دو سال مکمل ہونے کی رنگا رنگ تقریب میں شرکت کی۔ میاں عامر محمود اور گورنر پنجاب چودھری سرور نے کیک کاٹا۔گورنر پنجاب چودھری سرور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جب بھی خبریں دیکھنے کا موقع ملتا ہے لاہور نیوز لگاتا ہوں، میاں عامر محمود اور ان کی ٹیم کو دلی مبارک باد قبول ہو۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ امید ہے لاہور نیوز آئندہ بھی شاندار صحافت پیش کرے گا۔
Facebook Comments