لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر شیراز حسنات، نائب صدر امجد عثمانی، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے احتجاج کی کوریج کے دوران تھانہ شاہدرہ پولیس کی جانب سے لاہور نیوزکی ٹیم پر حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنانے، حبس بے جا میں رکھنے اور کیمرہ چھیننے کی پرزور مذمت کی ہے،تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہدرہ کی حدود میں خاتون کے قتل پر عوام سگیاں پل پر سراپا احتجاج تھی جس کی کوریج کے دوران پولیس نے میڈیا ورکرز پر ہی دھاوا بول دیا اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا، لاہور نیوزکے کیمرہ مین بلال اور ڈرائیور پر ڈنڈوں سے تشدد کیا گیا، کیمرہ چھین لیا ور محبوس رکھا، پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کوریج سے روکنے لئے میڈیا پر تشدد کو آزادی اظظہار رائے کے منافی قراردیا اور میڈیا پر بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہارکیا ہے، انہوں نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیاورکرز پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج کرکے انہیں قرار واقعی سزادی جائے وگرنہ صحافی برداری احتجاج پر مجبور ہوگی۔۔