lahore mein senior sahafi se sar e aam loot maar

لاہور میں سینئر صحافی سے سرعام لوٹ مار۔۔

لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر شیراز حسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہورپریس کلب کے کونسل ممبر اورسنونیوز چینل کے پروڈیوسر کاشف محمود سے سر عام ڈاکوؤں کی جانب سے موبائل فون چھیننے کی شدید مذمت کی ہے۔ انھوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ملکی سیاسی و معاشی حالات کے باعث دن بدن جرائم میں اضافہ ہورہا ہے جس کی روک تھام کے لئے تمام ذمہ داران کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونا پڑے گا ۔ انھوں نے پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ سینئر صحافی سے ڈکیتی کرنے والے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں