پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے سینئر صحافی جہانگیر حیات اور ان کی فیملی کو تھانہ اچھرہ کے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی اچھرہ سرکل کی جانب سے تشدد اور ہراساں کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدرابراہیم لکی، جنرل سیکرٹری خاوربیگ و ایگزیکٹوکونسل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تھانہ اچھرہ کے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی اچھرہ سرکل کی جانب سے سینئر صحافی جہانگیر حیات، ان کی اہلیہ اور 5 سالہ بچی کے ساتھ گالم گلوچ، زدوکوب کرنے اور انھیں حبس بے جا میں رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انھوں نے وزیراعلی اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کا نوٹس لے کر متعلقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو معطل کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور سینئر صحافی جہانگیر حیات اور ان کے اہلخانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔
لاہور میں سینئر صحافی پر اہل خانہ کے سامنے پولیس تشدد۔۔
Facebook Comments