sahafi colony F block mein taraqqiyati kaam jald mukammal kiye jaen

لاہور میں صحافی پر فائرنگ ، مقدمہ درج۔۔

لاہور پریس کلب کے صدر محمد اعظم چوہدری، سینئر نائب صدر شاداب ریاض، نائب صدر ظہیر احمد بابر، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری حسن تیمور جکھڑ، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر اور کرائم رپورٹر فرید خان بابر پر قاتلانہ حملے کی پر زور مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ حکومت اور پولیس صحافیوں کا تحفظ یقینی بنائے۔ انہوں نے حکومت اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فرید خان بابر پر حملہ کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزادی جائے۔ واضح رہے گزشتہ روز لاہور کے تھانہ سول لائن کی  حدود گورنر ہاوس کے قریب کار سوار صحافی پر دو موٹر سائیکل سوار شوٹرز نے فائر کر دیا،فائر مس ہونے پر شوٹرز فرید بابر خان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوۓ فرار ہو گئے۔۔ایس ایچ او تھانہ سول لائن اور سی سی پی او لاہور نے صحافی پر فائرنگ کا معاملہ نظر انداز کردیا، ایس پی سول لائن نے فون سننا بھی گوارہ نہ کیا، صحافی فرید بابر کا کہنا ہے کہ اگر فائر مس نہ ہوتا تو شوٹرز مجھے مار چکے تھے اللہ تعالی کے کرم سے بچ گیا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں