lahore mein media ko nayi pabandi

لاہور میں میڈیا کو نئی پابندی کا سامنا۔۔

سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے بورڈ آفس میں صحافیوں کا داخلہ صرف پی آر او آفس تک محدود کر دیا۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشدانصاری اوردیگر عہدیداروں نے پابندی عائد کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ لاہور نے میڈیا پر پابندی لگا دی۔۔میڈیا پرسنز کے داخلے کو محدود کردیا۔ سیکرٹری لاہور بورڈ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صحافی پی آر او کے علاوہ کسی اور برانچ میں نہیں جاسکیں گے ۔بورڈ ملازمین کی صحافیوں سے ملاقات اور بات چیت پر پابندی لگا دی گئی۔ ترجمان لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ میڈیا پر پابندی نہیں لگائی گئی ۔ ماضی میں بھی ایسی ہدایات دی جاتی رہیں ۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں