لاہور میں بدھ کے روز وکلا اور ڈاکٹرز کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں صحافیوں کو رگڑا لگ گیا۔۔ لاہور کے اسپتال پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں جیونیوزکے سینئر رپورٹر احمد فراز، آپ نیوزکی خاتون رپورٹر امبر قریشی، اے آر وائی نیوزکے حسن حفیظ، ایکسپریس نیوز کے ندیم چودھری، نائنٹی ٹو نیوزکے رپورٹر برہان الدین سمیت دیگر صحافیوں اور کیمرہ مینوں کو صحافتی فرائض سرانجام دینے پر وکلا کی جانب سے تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کردیاگیا۔۔ آپ نیوز کی خاتون رپورٹر امبر قریشی سے دوران کوریج موبائل فون چھیننے اور زدوکوب کیاگیا۔۔ایمرا اور ایمپرا نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وکلاء کےجن شرپسند عناصر نے صحافتی ورکرز کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ان کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کی جائے، وکلاء کی تنظیمیں کاروائی کرتے ہوئےایسے وکلاءکے لائسنس معطل کرکے ان کو قرار واقعی سزادیں۔اور ان کا بار میں داخلہ پر پابندی لگائی جائے۔ایسے غنڈوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے۔ ان سب کو فوری گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔۔
لاہور میں کئی صحافی وکلا کے تشدد سے زخمی ۔۔
Facebook Comments