aapnec ke election chairman secretary bila muqaabla muntakhib

لاہور میں ایپنک کا اجلاس، اہم فیصلے۔۔

اپنیک کااجلاس چیئرمین منصور ملک کی زیر صدارت ہوا، جس میں 12سے 14 مارچ تک ہونیوالی بی ڈی سی کے انتظامی معاملات اور 13مارچ کو مرکزی الیکشن پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں لاہور ایپنک کے تمام یونٹس نے میزبانی کے فرائض کی ادائیگی میں اپنے تعاون کا بھرپور یقین دلایا ۔ ڈان ورکرز یونین سی بی اے کے صدر اصغر خان نے اجلاس کے شرکاء کو مرکزی اپنیک کے الیکشن اور مندوبین کی آمد کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر قمر بھٹی اور جنرل سیکر ٹری خواجہ آفتاب حسن نے بی ڈی سی کے انعقاد اور مرکزی ایپنک کے الیکشن میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ایپنک کے الیکشن کو خوش آئند جمہوری عمل قرار دیا جنگ ورکرز یونین لاہور کے صدر محمد ابراہیم اور جنرل سیکرٹری محمد فاروق اعوان نے نئے یونٹس کے قیام کی ضرورت اور اور مسلسل اجلاس کو جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے بی ڈی سی کی تیاریوں میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ جنگ پرنٹنگ پریس ورکرز یونین لاہور کے صدر محمد مشتاق اور جنرل سیکرٹری محمد فیاض نے بھرپور تعاون کا اظہار اور انتظامات کے حوالے سے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ اجلاس میں نوائے وقت ایمپلائز یونین سی بی اے کے صدر محمد فرید لطیف اور جنرل سیکریٹری محمد انیل شاہد نے مرکزی ایپنک کےالیکشن کی میزبانی کو لاہورایپنک کے لیے ایک اعزاز قرار دیا اجلاس کے شرکاء میں پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے رکن قیصر چوہان اور نواز طاہر و دیگر ساتھی بھی شامل تھے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں