lahore mein aik or theater seal kardia

لاہور میں ایک اور تھیٹر سیل کردیاگیا۔۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب آرٹس کونسل کی سفارش پر لاہور کینٹ میں واقع شالیمار تھیٹر کو بھی سیل کر دیا ہے جہاں اب بھی بیہودہ ڈانس جاری تھے۔ دوسری جانب پنجاب آرٹس کونسل نے ڈپٹی کمشنرز گوجرانولہ، بہاولپور، ملتان، رحیم یار خان، ساہیوال، بھکر، شیخوپورہ اور پاکپتن کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے اداکاروں، پروڈیوسرز اور تھیٹر مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ عامر میر نےکہا تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے متعلقہ اضلاع میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔ عامر میر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی تھیٹر سکرپٹ کی سکروٹنی، فل ڈریس ریہرسل اور این او سی کے بغیر ڈرامہ نہیں دکھا سکے گا۔ دریں اثنا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے تما ثیل تھیٹر بند کرنے کے خلاف کیس میں درخواست گزار کے وکیل کو اتھارٹی لیٹر پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ اتھارٹی لیٹر دیں اسکے بعد درخواست قابل سماعت ہو گی، پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسر تھیٹرز ایسوی ایشن کے قیصر ثنا اللہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تماشیل تھیٹر میں عوام کی تفریح کے کے لیے ڈرامے دکھائے جاتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں