لاہور میڈیا انڈسٹری کا مالی اسکینڈل۔۔

تحریر: حسن تیمور جھکڑ۔۔

میں چاہتا تو نہیں تھا کہ نام لوں لیکن آج مجبور ہوکر یہ پوسٹ لکھ رہا ہوں۔۔۔ 9 ماہ تک صبر کرنے اور ہر روز ماں باپ بیٹی بیٹے کی قسموں اور بیماری کی جھوٹی باتوں پہ اللہ سے ڈر کر مزید وقت دینے کے بعد آج فراڈئیے نے مجھے جعلی لیگل نوٹس بھی واٹس ایپ بھجوانے کی کوشش کی جو وکیل کو دکھانے پہ انہوں نے اسے ناقابل عمل قرار دیا۔۔۔

میرا مسئلہ 26 جولائی 2022 کو شروع ہوا جب الکبیر آرچرڈ کالاشاہ کاکو نے اپنی 3 مرلہ ڈیل لانچ کیا۔۔۔۔ فراڈئیے  اذان ملک ولد شہوار ملک نے مجھے 137 ہزار روپے فی فائل کے حساب سے 40 فائلز کی ڈیل کی اور بدلے میں مجھ سے سے ایڈوانس 20 لاکھ وصول کرلیے ۔۔۔۔۔ وقت مقررہ پہ میں نے اکاونٹس کی تفصیلات منگوا کر مزید رقم دینے اور فائلز ہینڈاوور کرنے کی بات کی جہاں سے ٹال مٹول کا سلسلہ شروع ہوا۔۔۔۔ اذان کی جانب سے الکبیر ٹاون کی جعلی رسید دی گئی جو چیک کرانے پہ انتظامیہ خے شدید دباو ڈالا کہ بندے کی نشاندہی کریں ہم اسے پکڑتے ہیں۔۔ تاہم میں نے کارروائی سے گریز کیا کیوں کہ اعتماد تھا کہ میرے ساتھ غلط نہیں کرے گا ۔۔۔۔  اس کے بعد مسلسل ٹال مٹول کے بعد 26 ستمبر کو سیکرٹری لاہور پریس کلب کے سامنے معاہدہ طے پایا کہ اذان ملک 2 ماہ کے اندر 43 لاکھ کی بجائے 30 لاکھ روپے ادا کرے گا ۔۔۔۔ تاہم ایسا نہ ہوسکا۔۔۔ اب مسلسل ٹال مٹول کے بعد بدمعاشی پہ اتر آیا ہے۔۔ اذان ملک بارے مزیدار انکشافات ہوئے ہیں

مجھ سمیت کئی افراد ہیں جن سے پراپرٹی، ڈیزل کے نام پہ انویسٹمنٹ لیکر کہانی سنائی گئی ہے ۔۔۔۔ سارے ثبوت جمع ہوگئے ہیں اور اب قانونی کارروائی ہوگی۔۔۔ ہر کیس میں الگ الگ۔۔۔۔ مجھے خدشہ ہے کہ یہ بیرون ملک فرار ہوجائیگا یا خود گمشدگی کرکے مظلوم بننے کی کوشش کرے گا۔۔۔اس لیے میں اس کا نام پتہ سب کو پہلے بتا رہا ہوں۔۔۔۔

اذان ملک نے میرے سمیت کئی افراد سے تقریبا ایک کروڑ سے زائد رقم ٹھگی ہے ۔۔ کسی کو پراپرٹی میں اور کسی کو ڈیزل میں لوٹا۔۔ ایک ادھ کیس لنڈے کے کنٹینرز منگوانے کا بھی ہے جو اس نے کوئی جنوری فروری میں منگوائے (تب جب ہر کنٹینر بند تھا) ۔۔

مجھے علم تو نہیں کہ اس کی اہلیہ اس میں شامل ہے یا نہیں تاہم اس کا نام استعمال کرکے یہ پیسے ٹھگنے کا کام کرتا ہے اور کچھ رقم اس کے اکاونٹ میں منگوائی گئی۔۔۔۔ کہانیاں بنانے کےلیے جھوٹی قسمیں کھانا ، والد صاحب کو استعمال کرنا( ان کے نام پہ ڈیزل کا کام کیا ) اور آخر پہ اپنے دوست اکرام کے ذریعے پیسے دبانے کی کوشش کرنا۔۔۔۔

میرے معاملے میں اذان ملک کے مطابق اکرام نے فراڈ کیا ہے۔۔ اکرام خود کو سابق آئی جی حبیب اللہ کا پوتا/نواسہ کہتا ہے اور بات بہ بات بدمعاش بن کر دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔۔۔۔ آج اس کی پیمنٹ کی ایک اور آخری تاریخ تھی اور اب کی بار جو گارنٹر تھا اسے اس نے دوپہر میں ہی منع کردیا کہ ہم نے کیس کردیا ہے اور ہم کسی رقم کی ادائیگی نہیں کریں گے۔۔۔ اب معاملہ یہ ہے دوستو کہ اس فراڈئیے اذان ملک ولد شہوار ملک  سے میری بقایار رقم یا میری ڈیل کے مطابق 40 فائلز چاہیے مجھے۔۔۔ جو قانون دان ہیں وہ اس سلسلے میں میری کیا مدد کرسکتے ہیں اور جو باقی دوست ہیں وہ کیا مدد کرسکتے ہیں؟؟؟

لاہور کے میڈیا میں چہ میگوئیاں تو ہورہی ہیں لیکن میڈیا والے کھل کر بات کرنے سے گریزاں ہیں۔ البتہ ہر شخص متاثرہ حسن تیمور کو اپنی سپورٹ کا یقین دلا رہا ہے ۔۔۔۔ پتہ نہیں یہ ڈر ہے یا کردار کی کمزوری کہ حصہ دار نہ ہوکر بھی ایسے ڈر رہے جیسے خود ملزم ہوں۔۔میں  پریس کانفرنس بھی کرونگا اور مختلف ٹی وی و یوٹیوب چینلز پہ پروگرام کرکے سارے ثبوت اور دیگر متاثرین بھی سامنے لے آونگا۔۔ ہم سب ملکر اس کے گھر کے باہر بیٹھیں گے اور امید ہے اپ سب بھی ہمارا ساتھ دینگے۔(حسن تیمور جھکڑ)

(حسن تیمور جھکڑ لاہور پریس کلب کے عہدیدار اور لاہور میڈیا انڈسٹری میں عرصے سے پروفیشنل جرنلسٹ ہیں، ان کے والد بھی سینئر صحافی اور ہماری طرح کئی جونیئر صحافیوں کے استاد بھی ہیں، ان کی اس آپ بیتی سے عمران جونیئر ڈاٹ کام یا اس کی پالیسیوں کا متفق ہونا ضروری نہیں، اگر اذان ملک اپنا موقف دینا چاہیں تو ہم اسے بھی ضرور شائع کریں گے، علی عمران جونیئر)

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں