ٹی ایل پی اورپولیس تصادم کے دوران پولیس نے جنگ جیوکے رپورٹر پرتشددکیا۔ دوران کوریج پولیس نے چوہنگ سے جنگ اور جیو نیوز کے رپورٹر صلابت علی نوشاہی پر بھی تشدد کیا اور کیمرا چھین کر تمام ویڈیو ڈیلیٹ کر دیں۔ دریں اثنا لاہور فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کےصدر اقبال چوہدری، جنرل سیکرٹری پرویز الطاف، خزانچی طارق حسن، سیکرٹری اطلاعات عمرفاروق اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور پریس کلب کے کونسل مبر، لاہور فوٹوجرنلٹس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر اور روزنامہ جہان پاکستان کے چیف فوٹوگرافر صداقت مغل اور روزنامہ دنیاکے سینئرفوٹوگرافر امجد حسین پر دوران ڈیوٹی پولیس کی جانب سے تشدد کرنے ، کیمرے چھیننے اورنارواسلوک کی شدید مذمت کی ہے ۔کرول گھاٹی لاہورمیں مذہبی تنظیم کے احتجاج کی کوریج سے زبردستی روکنے کی کوشش کے دوران پولیس نے صحافیوں پر حملہ کردیا اور موقع پر موجود سینئرفوٹوگرافرز صداقت مغل اور امجد حسین پر ڈنڈے برسائے ، گالم گلوچ کیا اور ان سے کیمرے چھین لئے جبکہ موقع پر موجود پولیس کے دیگر اعلی عہدیدار بھی خاموش تماشائی بنے رہے ۔ صدر اقبال چوہدری نے نے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امن و امان کی صورتحال انتظامیہ کے کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے جب انتظامیہ کا کسی پر بس نہیں چلتا تو وہ صحافیوں کو ان کی صحافتی ذمہ داریوں سے روکنے اور اپنی نااہلی کو چھپانے کے لئے ان پرہلہ بول دیتی ہے۔ انھوں نے حکومت کے اعلی حکام اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کیاہے کہ صحافیوں سے کیمرے چھیننے اورانہیں بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا اور یہ تمام واقعہ ایس پی صفدر رضا کاظمی کے ایما پر ہوا لاہور فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ ایس پی صفدر رضا کاظمی اور پولیس اہلکاروں کو فوری معطل کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
