معروف اداکارہ شیز ا بٹ نا معلوم ملزمان نے قاتلانہ حملہ کیا ہے تاہم وہ اس حملے کے نتیجے میں محفوظ رہی ہیں ۔جیو نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے نصیر آباد میں نا معلوم ملزمان نے شیزا بٹ کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی جب اداکارہ گاڑی میں موجود تھیں ۔ گو لیاں کار کے دروازے پر لگیں اور شیزا بٹ حملے میں محفوظ رہیں۔شیزا بٹ کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ نصیر آباد میں دو نا معلوم افراد کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔سی سی پی او لاہور فیاض دیو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ ملزمان عبدالحمید عرف مٹھو بٹ اور راؤ ذوالفقار شیزا بٹ کو اپنے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے پر مجبور کرتے اور موبائل فون پر دھمکیاں دیتے تھے۔

Facebook Comments