press club par solar system lagne ka faisla

لاہور کی صحافی برادری کیلئے خوشخبری، اب پلاٹ ملیں گے۔۔

لاہور پریس  کلب کے ممبران سرکاری میڈیا اور محکمہ اطلاعات و ثقافت کے ملازمین کو بھی مسکن راوی ہاؤسنگ پراجیکٹ، روڈا میں  5 مرلہ رہائشی پلاٹ دیئے جائیں  گے۔  پلاٹ کے حصول کیلئے گریجویشن کی شرط ختم کردی گئی۔۔۔وزیر اطلاعات محترمہ عظمئ بخاری کا اعلان،یہ اعلان وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمئ زاہد بخاری نےلاہور آرٹس کونسل میں منعقدہ کوارڈینشن کمیٹی کے اہم اجلاس  کی صدارت کے دوران کیا ۔ اجلاس میں ڈاکٹر شہنشاہ فیصل، سیکریٹری اطلاعات و ثقافت ، محمد سلیم، ایڈیشنل سیکرٹری ، اطلاعات و ثقافت ، سلمان غنی، بیوروچیف ، دنیا ٹی وی،  ارشد انصاری ، صدر لاہور پریس کلب اور کرنل (ریٹائرڈ) عابد لطیف، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ، روڈا نے شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمی بخاری نے کہا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت نہ صرف لاہور پریس کلب کے ممبرز بلکہ محکمہ اطلاعات و ثقافت بشمول ڈی جی پی آر کے ملازمین کو بھی  پلاٹ دیئے جائیں گے۔ جس کیلئے ملازمین کا کوٹہ دس فیصد مختص کیا گیا ہے۔  اے پی پی، پاکستان ٹیلیویژن اور پاکستان ریڈیو کے ایسے ملازمین جو لاہور پریس کلب کے ممبرز ہیں وہ بھی  مسکن راوی، روڈا میں پلاٹ کے اہل ہوں گے۔ ہاؤسنگ پراجیکٹ کی ٹاؤن پلاننگ از سر نو کی جائے گی اور 5 مرلہ رہائشی پلاٹ بنائے جائیں گے۔ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کو صاف و شفاف بنانے کیلئے اجلاس میں طریقہ کار بھی وضع کیا گیا۔ جس کے تحت دس سال کا صحافتی تجربہ رکھنے والے مصدقہ صحافی ہی پلاٹ کی الاٹمنٹ کے اہل قرار پائیں گے۔ جبکہ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا سے متعلقہ صحافی اس ہاؤسنگ پراجیکٹ میں پلاٹ کے حصول کے اہل نہیں ہوں گے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ صحافی برادری اور ملازمین کی مشکلات کا ادراک رکھتے ہوئے  یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ الاٹی سے صرف ڈیویلپمنٹ چارجز ہی وصول کیئے جائیں۔ ایسے صحافی جو لاہور پریس کلب کے ممبرز نہیں ہیں اور  پہلے مسکن راوی،  روڈا میں اپلائی نہیں کرسکے تھے ان کیلئے جلد ہی روڈا دوبارہ اشتہار جاری کرے گا ۔ وہ لوگ سات دن کے اندر اپنی درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں