lahore ke tamam theater seal kardiye gaye hein

لاہور کے تمام تھیٹر سیل کردیئے گئے۔۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے  کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پرشہر بھر میں کارروائی کرتے ہوئے تمام تھیٹرز سیل کردئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق  کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کمشنر سپیشل سکواڈ نے تمام تھیٹرز کا جائزہ لینے کے بعد ان کو سیل کردیا ہے۔ سپیشل سکواڈ کے مطابق کسی بھی تھیٹر میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہورہا تھا۔کمشنر آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مال روڈ اور فیروز پور روڈ پر تھیٹر سیل کردیے گئے ہیں۔شہر کے بڑے تھیٹرز میں پروگرام ہو رہے تھے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں