پنجاب حکومت نے سٹیج ڈراموں میں فحش حرکات اور غیر اخلاقی گفتگو کے الزام پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے صوبائی دارالحکومت کے تمام تھیٹرز کو سیل کر دیا۔نگران صوبائی وزيراطلاعات عامر میر کا کہنا تھا کہ بے ہودگی، فحاشی اور عریانی کا عنصر نظر آنے پر تھیٹر کو سیل کر دیا جائے گا اور پروڈیوسر کو بلیک لسٹ جبکہ ڈانسرز پر پابندی لگائی جائے گی، تھیٹر مالکان بھی فحش تھیٹرز کو فروغ دینےمیں ملوث ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب حکومت نے لاہور کے الحمرا ہال میں کمرشل سٹیج ڈراموں پر بھی پابندی لگا دی تھی جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب نے سٹیج ڈراموں میں فحش حرکات کرنے والی 18 ڈانسرز پر صوبے بھر میں پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔اس حوالے سے نگران صوبائی وزيراطلاعات عامر میر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ سٹیج ڈراموں کے نام پر فحش ڈانس کرانے اور عریانی پھیلانے پر کیا گیا ہے۔
لاہور کے تمام تھیٹرز کو سیل کردیاگیا۔۔
Facebook Comments