lahore ke sahafion ke wafad ki IG sindh se mulaqaat

لاہور کے صحافیوں کے وفد کی آئی جی سندھ سے ملاقات۔۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں لاہور پریس کلب کے17 رکنی وفد نے ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کررہے تھے۔ وفد کے شرکاء میں صدر پی یو جے سمیت لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کے ممبران،میڈیا چینلز کے نمائندگان اورصحافی شامل تھے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزسندھ، اے آئی جیز،ایڈمن، میڈیااینڈپبلک ریلیشنز ونگ،آپریشنز،ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات سندھ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ۔۔پاکستان کے بڑے صوبے کے صحافی حضرات کا سندھ کے دورے پر آنا انتہائی خوش آئند ہے۔ پوری دنیا کی طرح ہمیں بھی جرائم کے حوالے سے کچھ چیلنجز کا سامنا ہے۔ اربن ایریاز میں اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ اور کچہ کے ایریاز میں امن و امان کا قیام سندھ پولیس کے لیئے ایک چیلنج ہے۔حکومت سندھ نے پولیس کو جدید ہتھیار فراہم کردیئے ہیں۔گذشتہ 7 ماہ کے دوران سندھ پولیس نے 45 بڑے نامور اور خطرناک ڈاکوؤں کا خاتمہ کیا ہے۔کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے سندھ میں قیام امن کے لیئے کیئے جانیوالے اقدامات  کی تعریف کی اور کہا کہ حکومت سندھ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور فلاح کے لیئے لائق ستائش کام کررہی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں