لاہور کے 5 تھیٹرز ایس او پیز کے ساتھ کھل گئے،تھیٹر ایسوسی ایشن کے چئیرمین قیصر ثناء اللہ نےوفد کے ہمراہ سیکرٹری ہیلتھ سارہ اور کمشنر لاہور کیپٹن عثمان سے ملاقات کی ،ملاقات میں انھیں بتایا گیا کہ کمشنر لاہورکیپٹن عثمان نے تھیٹرز کھولنے کی اجازت دے دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان سے تھیٹرآرٹسٹس و پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے ملاقات کی۔ چیئرمین قیصر ثناء اللہ و تھیٹرز آرٹسٹس پروڈیوسر ایسوسی ایشن کا وفد ملاقات میں موجود تھا ۔ کمشنر لاہور سے تھیٹر ایسوسی ایشن نے تھیٹرز کو کھولنے کی اجازت کی درخواست کی ۔ کمشنر نے کہا کہ لاک ڈاون کا فیصلہ نہایت مشکل ہوتا ہے۔ آہستہ آہستہ ریلیف بھی دیا جا رہا ہے۔کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی زیر صدارت پبلک ٹوائلٹس کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن امان انور قدوائی، اے سی پروٹوکول حافظ قیصر، پی ایس او ایڈمنسٹریٹر وحیدالزماں اور ایم سی ایل کے افسران نے شرکت کی کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ لاہور جیسے شہر میں پبلک ٹوائلٹس کی کم تعداد قابل افسوس ہے ۔

لاہور کے پانچ تھیٹرز کھول دیئے گئے۔۔
Facebook Comments