گورمے نیٹ ورک کا نیوز چینل جی این این اس وقت اکھاڑے میں تبدیل ہوگیا جب بیوروچیف لاہور اور کرائم اینکر کے درمیان کسی بات پر گرماگرمی شروع ہوئی جو اتنی شدت پکڑ گئی کہ بات ہاتھاپائی تک جاپہنچی۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ پھر یہ بات ہاتھا پائی سے آگے نکل کر لاتوں اور گھونسوں تک پہنچ گئی۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ کرائم اینکر اس لڑائی میں بھاری رہی۔پپو نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس لڑائی کے درمیان المیہ یہ رہا کہ پورا لاہور بیورو تماشا دیکھتا رہا، کسی کی ہمت نہیں ہوئی کہ اس لڑائی کو ختم کراسکے۔پپو کے مطابق لڑائی شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ۔ٹیلی کمیونیکشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک لڑکے نے ہمت کر کے کچھ دیر بعد بیچ بچاؤ کروایا ۔۔پپو کا کہنا ہے کہ جی این این انتظامیہ نے اس معاملے کی انکوائری شروع کردی ہے، اب جی این این انتظامیہ کا امتحان ہے کہ یہ انکوائی کس کروٹ بیٹھتی ہے؟؟پپو کے مطابق اسی چینل میں پہلے بھی اس طرح کے واقعات ہوتے رہے ہیں ایک سنیئر اینکر پرسن کے پروگرام میں چیف کیمرہ مین اور ڈی او پی کے درمیان لڑائی کا واقع رونما ہوچکا ہے اور دونوں کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔۔