لاہور کے نوزائیدہ نیوز چینل میں خواتین اینکر زمسلسل ہراسمنٹ کا نشانہ بنایاجارہا تھا جس کی بار بار شکایت کے باوجود جب کوئی نوٹس نہیں لیا گیا تو خواتین اینکرز نے اجتماعی استعفے دے دیئے۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ اس نیوز چینل پر مسلط مخصوص ٹولہ پہلے رائل نیوز، ٹیلن اور وائس نیوز کا بیڑہ غرق کرچکا ہے اب وہ موجودہ چینل کی تباہی میں اپنا اپنا حصہ لگارہے ہیں۔۔ پپو کے مطابق خواتین اینکرز پر یہ دباؤ بھی ڈالا جاتا تھا کہ آپ “فلاں” کے ساتھ کچھ ٹائم گزاریں۔۔ جب اس سارے معاملے کا چینل کے کرتادھرتا سے ذکر کیا گیا اور ایکشن کا مطالبہ کیاگیا تو انہوں نے کہا کرتے ہیں کچھ، مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔۔ چینل کے مالک کو کہا جاتا ہے کہ چینل کے خلاف منفی باتیں پراپیگنڈہ ہیں ایسا کچھ نہیں، لیکن چینل کے مالک کو شاید حقائق سےلاعلم رکھا جارہا ہے کہ نہ صرف ان کے چینل بلکہ خود ان کی ذات کی بدنامی بھی کی جارہی ہے۔ جب مخصوص ٹولے کے سرغنہ نے ایک خاتون اینکر کو بری طرح ہراس کیا تو پھر دیگر خواتین اینکرز کی بس ہوگئی اور ان لوگوں نے اجتماعی استعفے دے دیئے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ مخصوص ٹولے نے خواتین اینکرز کا پک اینڈ ڈراپ بھی بندکردیا تھا تاکہ انہیں پریشر میں لے اپنے ناجائز مطالبات منوائے جاسکیں۔ ۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ اس مخصوص ٹولے کی چینل پر اتنی بھرپور گرفت ہے کہ جو رپورٹر چینل مالک کے ڈائریکٹ ریفرنس سے لگے، انہیں بھی فارغ کرادیا۔۔