لاہور کے میڈیا ہاؤس میں ایک اور کرونا شکار۔۔ لاہور کے میڈیا ہاوس سٹی نیوز نیٹ ورک میں ایک اور ورکر کورونا وائرس کا شکار ہوگیا۔۔ پپو نے انکشاف کیاہے کہ بدھ کے روز(آج) کچھ دیر پہلے ایم سی آر کے ایک ورکر کو ایمبولینس میں ڈال فوری اسپتال لے جایاگیا جسے کورونا بتایاجارہاہے۔۔ پپو کے مطابق سٹی نیوز نیٹ ورک کا ایم سی آر پانچ چینلز کا مشترکہ ہے جس میں ٹوئنٹی فور، سٹی فورٹی ٹو، روہی، سٹی فورٹی ون اور سٹی فورٹی فور شامل ہیں۔۔ جس ورکر کو کورونا کا انکشاف ہواہے وہ سٹی فورٹی ون کے پے رول پر ڈیوٹی دے رہاتھا۔۔ پپو کا کہناہے کہ سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود اس میڈیا ہاؤس میں یہ چوتھا کورونا کا شکار ورکر ہے کب کہ اس کے علاوہ مالک کے ڈرائیور کو بھی کورونا ہواتھا۔۔ پپو کا کہناہے ایم سی آر میں کورونا مریض کے انکشاف کے بعد وہاں پندرہ سے زائد ملازمین میں شدید خوف و ہراس پایاجاتاہے ان کا کہناہے کہ ہمارا بھی فوری کورونا ٹیسٹ کرایاجائے تاکہ ہم اس وبا سے محفوظ رہ سکیں۔۔ پپو نے میڈیا ہاؤس کے مالک سے مطالبہ کیاہے کہ ایم سی آر کے تمام ملازمین کو فوری ٹیسٹ کرایاجائے تاکہ دیگر ورکرز کی جان بچائی جاسکے۔۔
لاہورکے میڈیا ہاؤس میں ایک اور کرونا کا شکار۔۔۔
Facebook Comments