lahore ke channel ka karachi bureau salary se mehroom

لاہور کے چینل کا کراچی بیورو سیلری سے محروم۔۔

ایک نیوزکے کراچی بیورو کو جون کی سیلری پیر (کل)کے روز بھی  نہ مل سکی۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ حکومت نے میڈیا مالکان کو تو اشتہارات کی مد میں ڈیڑھ ارب روپے جاری کردیئے لیکن کیا کبھی کسی میڈیا ہاؤس سے سوال کیا ہے کہ وہ اپنے ورکرز کو تنخواہیں انتہائی تاخیر سے کیوں دیتے ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ایک نیوز کے کراچی بیورو میں ملازمین پریشان ہیں کہ مہنگائی کا جن پہلے ہی بے قابوہے، تنخواہیں محدود ہیں، مہنگائی کے تناسب سے تنخواہیں ہیں نہ اس میں اضافہ کیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود وقت پر تنخواہیں ادا نہیں کی جاتیں۔۔ پپو نے مزید بتایا ہے کہ ایک نیوز کے لاہور ہیڈآفس میں پچاس ہزار سے کم سیلری والوں کو دس جولائی سے پہلے سیلری ادا کردی گئی تھی اور باقی لوگوں کو چھبیس جولائی  بروزجمعہ لاہور ہیڈآفس میں جون کی سیلری ادا کی گئی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں