لاہور سے تعلق رکھنے والے تین صحافیوں وجاہت مسعود، عمران شفقت اور گوہر بٹ کو پی ٹی وی میں تین سال کیلئے ملازمتیں دے دی گئیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی تقرریوں کے لیٹر بھی وائرل ہیں۔ جن میں ان کی ماہانہ تنخواہ ساڑھے سات لاکھ روپے دکھائی گئی ہے۔معروف یوٹیوبر صدیق جان نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ ۔۔لاہور کے 3 دانشوروں کوپی ٹی وی نے نے وزیراعظم انوار کاکڑ کی ہدایت پر 22 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ پر وجاہت مسعود سید عمران شفقت اور گوہر بٹ کو بھرتی کیا۔۔معروف یوٹیوبر صدیق جان نے اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ۔۔تھوڑا سا وقت گزرنے دیں،آپ کو ان ناموں کے متعلق بھی بتاوں گا جو ہم پر پی ٹی آئی یا ایجنسیز کے پے رول پر ہونے کا جھوٹا الزام لگاتے تھے لیکن وہ خود اس وقت کہاں کہاں سے تنخواہوں لے رہے ہیں؟؟ سب ثبوت سامنے لاوں گا،یہ منہ دکھانے کے نہیں رہیں گے،ان کو کھلا چیلنج ہے،پی ٹی آئی، پی ٹی وی یا ایجنسیز سے ایک روپیہ ہم پر ثابت کریں،لیکن نہیں کر پائیں گے انشاءاللہ کیونکہ ہم ان تینوں سے ایک روپیہ لینے کے روادار نہیں،لیکن ان میں سے کون کون سے کردار کہاں کہاں سے پیسہ لے رہے ہیں، سب سامنے لاوں گا۔
لاہور کے 3 صحافیوں کو بھاری تنخواہوں پی ٹی وی نے رکھ لیا۔۔
Facebook Comments