Lahore

لاہور کا ایک علاقہ “صابرشاکر” کہلائے گا؟؟

انگریزی روزنامے پاکستان ٹوڈے نے حال ہی میں وارث میر انڈر پاس کا نام تبدیل کرکے کشمیر انڈر پاس رکھے جانے کے معاملے پر ایک مضمون لکھا ہے جس میں یہ شوشہ چھوڑا گیا ہے کہ ایک علاقے کا نام تبدیل کرکے ’ صابر شاکر‘ رکھ دیا گیا ہے۔ اخبار کی جانب سے یہ ایک مزاحیہ مضمون لکھا گیا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ’ انتباہ: یہ ایک فکشن ہے، مذاق برداشت کرنا سیکھیں ، آپ زیادہ دیر زندہ رہیں گے۔اخبار نے لکھا ’ حکومت پر تنقید کرنے والے صحافیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے حکمران جماعت تحریک انصاف نے سیاسی اینکر حامد میر کا نام تبدیل کرکے کشمیر انڈر پاس رکھ دیا ہے۔ یہ قدم وارث میر انڈر پاس کا نام تبدیل کرنے کے بعد اٹھایا گیا ہے، وارث میر ایک دانشور اور ماہر تعلیم ہونے کے ساتھ ساتھ حامد میر کے والد بھی تھے۔ دوسری جانب حکومت کے حامی صحافیوں کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور سکھیکی کا نام تبدیل کرکے ’ صابر شاکر‘ رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔سکھیکی لاہور کے قریب شیخو پورہ کا وہ علاقہ ہے جہاں سے کچھ روز پہلے رانا ثناءاللہ خان کو مبینہ طور پر منشیات سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں