لاہورہائیکورٹ نے ٹک ٹاک، لائیکی اور بیگوایپ کی بندش کیلئے درخواست پر پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا۔۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امیر بھٹی نے درخواست پر سماعت کی، درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ جہاں بیگو، ٹک ٹاک، لائیکی اور دیگر سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کے ذریعے نوجوان اپنا وقت ضائع کررہے ہیں، وہیں ان ایپلی کیشنز کی وجہ سے غیر اخلاقی سر گرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ درخواست میں افسوس ظاہر کیا گیا کہ انایپلی کیشنز کی پابندی کے لیے پی ٹی اے سمیت دیگر محکموں کو درخواستیں دی گئیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ تمام سوشل میڈیا ایپ پر پابندی عائد کی جائے ۔

Facebook Comments