hatak izzat qanoon ki tashreeh zarori hai

لاہور ہائیکورٹ میں سرکاری اشتہارات کیس کی سماعت۔۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے وزیراعظم شہباز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے اخبارات میں اشتہارات کے خلاف درخواست پر درخواست گزارکومتعلقہ دستاویزات لف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 22جون تک ملتوی کردی،درخواست گزار کے وکیل ندیم سرور نے دلائل دئیےکہ دونوں رہنمائوں نےخودنمائی کیلئے اخباروں میں اشتہارات دئیے۔استدعاہےکہ عدالت حکومت کو سرکاری خزانےسے تشہیری مہم روکنے کا حکم دے۔قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے بیرونی دوروں پر عوامی پیسوں سے اشتہارات کی اشاعت کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان کی جانب سے دائر درخواست ناقابل سماعت قرارد یکر خارج کردی۔ عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اشتہار وزیر اعظم کی ذاتی تشہیر نہیں بلکہ پاکستان اور ترکی کے خصوصی تعلقات سے متعلق ہے۔ عدالت نے سات صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ علی نواز اعوان نے درخواست پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان کے توسط سے دائر کی تھی۔ پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے حوالہ سے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ تاہم بعد ازاں عدالت نے درخواست مسترد کرنے کے حوالہ سے سات صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں