لاہورپریس کلب کے صدر اعظم چوہدری ، سینئرنائب صدر سلمان قریشی ، نائب صدر ناصرہ عتیق ، سیکرٹری عبدالمجید ساجد ، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز ، فنانس سیکرٹری شیراز حسنات اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور ہیلتھ رپورٹرز(ایل ایچ آر) کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب صدر کاشف ملک اور جنرل سیکرٹری سلیمان چوہدری کوکامیابی پر دل کی گہرائیوںسے مبارکباد پیش کی ہے۔انتخابات میں کاشف ملک صدر ، امداداللہ قریشی سینئر نائب صدر ، نائب صدر (خاتون نشست ) ام فروا ، جنرل سیکرٹری سلیمان چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری میاں عامر جمیل ، فنانس سیکرٹری محمد صابر اعوان اور، سیکرٹری اطلاعات دانیال عمرکامیاب قرارپائے ، ایگزیکٹو باڈی نے اپنے اجلاس میں سینئر صحافی زاہد چوہدری کو چیئر مین اور عامر ملک کو وائس چیئرمین منتخب کیا۔لاہورپریس کلب کی گورننگ باڈی نے امید ظاہر کی کہ لاہورہیلتھ رپورٹرزکے نومنتخب عہدیداران دیگر صحافتی تنظیموں کے ساتھ مل کر صحافیوں کی فلاح و بہبود اور حقوق کے لئے بھرپور جدوجہد کریں گے ۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)