سٹار ایشیا نیوز چینل کے چیئرمین ظہیر الدین بابر قضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں ۔ انہیں جگر سمیت دیگر عارضے لاحق تھے ۔ جگر کے ٹرانسپلانٹ کے لئے وہ لگ بھگ 5 ماہ سے بھارت میں تھے اور وہیں ان کی وفات ہوئی ۔ ظہیر الدین بابر مرحوم طے شدہ تاریخ پر بھارت جانے کی بجائے عمرہ کے لئے خانہ کعبہ چلے گئے تھے ، اس سلسلے میں انہوں نے اپنے دوستوں کو بتایا تھا کہ جگر کے ٹرانسپلانٹ کے دوران ناکامی کی صورت میں مریض وفات پا جاتا ہے سو وہ چاہتے تھے پہلے اللہ کے در پر حاضری دیں اور پھر علاج کے لئے جائیں ۔ بھارت میں ابتدائی طور پر ان کے جگر کی پیوند کاری ہوئی لیکن اس کے بعد انفیکشن کی وجہ سے ان کی حالت بہتر نہ ہو پائی ۔ علاج کے مختلف مراحل کے دوران ان کی حالت مزید بگڑتی گئی اور آج بھارت میں ان کا انتقال ہو گیا ۔ ان کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
لاہور کے چینل کے مالک چل بسے۔۔
Facebook Comments