lahore press club election

لاہور کیمرہ مین جرنلٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات۔۔

لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر شیراز حسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور کیمرا مین جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب صدر ملک وحید ، سینئر نائب صدر محبوب ملک، نائب صدر مبین اکبر، جنرل سیکرٹری رضوان شاہ، فنانس سیکرٹری احسن جاوید، جوائنٹ سیکرٹری اعظم لیاقت اورانفارمیشن سیکرٹری عبدالرحمن کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔الیکشن نتائج کے مطابق فنانس سیکرٹری احسن جاوید، جوائنٹ سیکرٹری اعظم لیاقت ،اراکین گورننگ باڈی شاہد ذیدی ، عمران گل ، حسن رضا، عباس بٹ ، حافظ محمد ثا قب ، شاہد اقبال اور سجاد لاڈا بلا مقابلہ جیت گئے۔ صدر ارشد انصاری نے جیتنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کیمرا مین ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیدار دیگر صحافتی تنظیموں کے ساتھ ملکر صحافی برادری کو درپیش مسائل میں اپنا کلیدی کردارادا کریں گے۔ صدر ارشد انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل سی اے کے تمام کارکن جو کہ لاہور پریس کلب کے ممبران ہیں سب کو 5مرلہ کا پلاٹ دیا جا ئے گا اور جو پر یس کلب کے ممبران نہیں، ان کو بھی پلاٹ دلوانے کی بھر پور جدوجہد کی جائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں