lacharpan fahashi par theater maalik ki giraftaari ka aelan

لچرپن،فحاشی پر تھیٹرمالک کی گرفتاری کا اعلان۔۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے لاہور میں بارش کے باعث ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ واسا، ایل ڈی اے، سی بی ڈی کی خصوصی ٹیمیں اپنے اپنے ایریاز میں فوراً متحرک ہوں۔ نشیبی علاقوں اور سورنگ پوائنٹس پر ایمرجنسی ٹیمیں فوراً ردعمل دیں۔ مزید برآں کمشنر نے کہاکہ تھیٹرز کے فروغ کے خواہاں ہیں انہوں نے کہا کہ تھیٹر سے بیہودہ ڈائیلاگ اور اقدار باختہ گانے اوررقص پر تھیٹر مالک اور کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی۔ کمشنر نے ناقص کارکردگی و نامکمل معلومات پر سینسر کلرک شہزاد احمد کو سرنڈر کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔ تنبیہ کے باوجود ایس او پیز سے انحراف کی صورت میں تھیٹر کو سربمہر کردیا جائیگا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں