ایکشن، کامیڈی اور تھرل کے مصالحوں سے کراچی کے معاشرتی مسائل پر بننے والی اپنی نوعیت کی منفرد فلم ”لال کبوتر“ 22 مارچ کو ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کا ٹائٹل سونگــ”لال کبوتر”طحہٰ ملک نے کمپوز اور پروڈیوس کیا ہے۔ڈیڑھ منٹ کا یہ ویڈیو گانا سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی شائقین کی جانب سے زبردست پذیرائی کی گئی۔ گانا فلم کے مرکزی کرداروں احمد علی اور مانشا پاشا پر فلمایا گیا ہے۔ گذشتہ دِنوں فلم کے شاندار اور رنگا رنگ پریمیئر کی شاندار تقریب لاہور میں سجائی گئی ۔ ریڈ کارپٹ پر فلم کی کاسٹ نے جلوے بکھیر کر تقریب کو چار چاند لگادیئے۔ ریڈ کارپٹ پر سینئر سیاستدان اعتزاز احسن سمیت ، جبران ناصر، بیگم و عمیر رانا، احمد علی اکبر، منشاپاشا، سلینا راشد خان، میرا سیٹھی، ژوئے جی، کمال خان ، جمی خان اور دیگر نے شریک ہوکر تصاویر بنوائیں اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ یاد رہے فلم ”لال کبوتر“ کامل چیمہ اور ہانیہ چیمہ کی پروڈکشن کمپنی ”نہر گھر “ کی ہے۔ آکسفورڈ سے تعلیم یافتہ دونوں بہن بھائی کی یہ پہلی فلم ہے ۔ لالچ ، طاقت اور انتقام کی دلچسپ کہانی میں علی اکبر اور منشا پاشا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ علی عباس نقوی کی تحریر کی گئی شاندار کہانی کو ایوارڈ یافتہ ہدایتکار کمال خان نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ طحہٰ ملک فلم کے میوزک ڈائریکٹر ہیں اور ”جیوٹی وی “ فلم کا میڈیا پارٹنر ہے۔
جیوفلمز کی لال کبوترآج ریلیز ہوگی۔۔
Facebook Comments