laadla aik or reporter ki nokri khaagya

لاڈلہ ایک اور رپورٹر کی نوکری کھاگیا۔۔

جی ٹی وی میں لاڈلے کی وجہ سے کراچی کے ایک اچھے رپورٹر نے استعفیٰ دیدیا ۔۔۔لاڈلے نے ٹیبل اسٹوری بناکر ۔۔رپورٹر کو بغیر بتائے بیپر دینے کا کہا۔۔۔اور اس بیپر دینے کے حکم کو کنٹرولر سے منسوب کردیا۔۔۔کنڑولر سے جب پوچھا گیا تو انھوں نے اس کی تردید کی ۔۔۔لاڈلے نے رپورٹر کو کہا کہ آپ نے کنٹرولر نیوز سے براہ راست اس پر بات کیوں کی۔۔۔رپورٹر نے کہا کہ یہ میرا حق ہے جس سے آپ خبر کو منسوب کررہے ہیں اس سے میں پوچھوں ۔۔۔لاڈلا اس سے پہلے بھی بہت سارے اچھے رپورٹروں کی نوکریاں کھا چکا ہے۔۔۔۔لاڈلے نے رپورٹر کو ایک سیاسی پارٹی کیخلاف بیپر دینے کا کہا ۔۔لیکن رپورٹر نے سچائی پر زور دیا ہے ۔۔۔اور جی ٹی وی انتظامیہ کو استعفیٰ پیش کردیا ۔۔یہ لاڈلے کا پہلا شکار نہیں تھا ۔۔ اس سے پہلے ایم ڈی کا لاڈلہ کئی افراد کی نوکریاں کھا چکا ہے۔۔زرائع کا کہنا ہے لاڈلا ایم ڈی کے بہت سارے کام کرتا ہے ۔۔جس کے باعث کام پر توجہ کم سازشوں پر زیادہ ہے ۔۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں