تحریر: سیدبدرسعید
صاحبو ! کسی زمانے میں اخبار کے ایڈیٹوریل پیج دو صفحات پر مشتمل ہوتے تھے ۔ آج روزنامہ جنگ میں ایڈیٹوریل/ کالم پیج ایک صفحے کا ہے ، خبریں اور پاکستان میں بھی ایک صفحہ ہے، نئی بات ، ایکسپریس اور نوائے وقت میں ڈیڑھ صفحہ کا ہے ۔ دنیا میں تقریبا ڈیڑھ صفحہ ہے ۔ اور یہاں فیس بک پر لوگ ابھی بھی دھڑا دھڑ کالم نگار بنتے چلے جا رہے ہیں ۔ اخباری صنعت کالم نگاروں سے جان چھڑا رہی ہے ۔ یقینا کچھ عرصہ بعد ان کی جگہ پیڈ صفحات کو ملے گی ۔ فی الوقت بھی کچھ اخبارات نے آدھا صفحہ شوبز ، کھیل یا اشتہارات کو دینا شروع کر دیا ہے (سید بدر سعید)
Facebook Comments