کراچی یونین اف جرنلسٹس ورکرز کے زیر اہتمام ڈیفنس فیز 1 میں نیاز حلیم منعقد کی گئی جس میں سیاسی سماجی اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقعہ پر وزیراعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر فہد شفیق نے کہا کہ کے یو جے ورکرز کے صدر فواد محمود اور ان کی پوری ٹیم کو نیاز حلیم با سلسلہ امام حسین علیہ السلام میں شرکت کر کے بہت راحت محسوس ہوئی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ کے یو جے ورکرز کے ممبرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کے لئے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ڈسکسس کرونگا ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رھنما قادر خان مندو خیل نے کہا کہ کے یو جے ورکرز کے ساتھ ھمارا دیرینہ تعلق ھے اور کے یو جے ورکرز نے ہمیشہ آزادی صحافت کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے، آج کی تقریب میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمے کے اندراج کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان سنی تحریک کے سیکرٹری جنرل بلال سلیم قادری نے کہا کہ نظر امام حسین میں شرکت کرنا میرے لئے بہت اعزاز اور اطمینان قلب کی بات ہے ۔ مولا حسین نے ہر تکلیف برداشت کر لی مگر ظلم و جبر کے آگے سر نہیں جھکایا ۔پی ٹی ائی کے ممبر سندھ اسمبلی سر بلند خان نے کہا کے یو جے ورکرز نے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو ایک جگہ پر اکٹھا کر دیا جو کہ ایک بہت خوش آئند بات ہے ۔ تاجر برادری کراچی کے رھنما عتیق میر نے کہا کہ کے یو جے ورکرز نے ہمیشہ جمہوریت کی بقا کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کراچی کے ترجمان اسد شفیق نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے مگر ہماری قیادت بہت جلد اس پر قابو پا لے گی۔ ایم کیو ایم کے سابق رھنما صلاح الدین شیخ نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کا سامنا ہے سارے سیاستدانوں کو سر جوڑ کر بیٹھنے کی اشد ضرورت ہے ۔ آل ڈمپر ٹرک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر حاجی لیاقت محسود نے کہا ہم کے یو جے ورکرز کے جوائنٹ سیکرٹری نوید عباس اور ان کی پوری ٹیم کے شکر گزار ہیں جن کے توسط سے نیاز حلیم میں شرکت کا موقع ملا ۔ اس موقع پر کے یو جے ورکرز کے صدر فواد محمود نے کہا کہ نیاز حلیم میں شرکت کرنے والے تمام مہمان گرامی بالخصوص ہمارے میڈیا کے کیمرا مین، فوٹوگرافر اور کے یو جے ورکرز کی پوری ٹیم ، سینئر نائب صدر علی سرور ، نائب صدر محمّد علی عبّاس زیدی ، سینئر جوئنٹ سیکرٹری ندا آصف ، جوائنٹ سیکرٹری نوید عبّاس ، انفارمیشن سیکرٹری باغی ساگر ، فنانس سیکرٹری جنید بغدادی ، ممبر گورننگ باڈی عمران میزان ، ارم بانو ، قرات حیدر ، شاہزیب ، تابش ، فیضان نعیم , فضیل جتوئی ، جاوید شاہ ، روزینہ اور سید سیف الدین قادری نے نیاز حلیم کے پروگرام کے لئے بھرپور محنت کر کے اسے کامیاب بنایا۔