کراچی یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صد شکیل کانگا نے صوبائی وزیر، سینئر صحافیوں، سیاسی ، سماجی،مزدور رہنمائوں کا کراچی میں ہونے والی فیڈرل ایگزیکٹو کمیٹی اور ایپنک کےدو روزہ کنونشن میں شرکت پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ کے یوجے ورکرزکی جانب سے کراچی میں کرائے جانے والےکنونشن کے موقع پر شکیل یامین کانگا نے اعلان کیا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ورکرزکے کسی بھی قسم کے مسائل ہوں ان کی بھرپور مدد و معاونت کی جائے گی۔ کنونشن میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ،سینئر صحافی مظہر عباس، امین یوسف،نشید آفاقی، احتشام انور،سندھ یونین آف جرنلسٹس کےصدرارشاد ایم خان،تحسین عباسی،مظہر عباس جونیئر،فضل رزاق بابو،تحسین کمال،منیرکھوکھر، معراج رضا، انور علی سانگی، ممتاز لیبر لیڈر حبیب جنیدی، اسلم سموں،امین بلوچ،حسین شاہ بادشاہ، فہیم صابر،کراچی گرینڈ الائنس کےسربراہ اسلم خان، کمشنر کراچی کے ترجمان حاجی غلام محمد خان اوردیگر نے شرکت کی۔ پاکستان بھر سےایف ای سی اراکین اوریو جیز کے صدور ، سیکرٹریز کی کراچی آمد پر کے یو جے ورکرز کے ایگزیکٹو اراکین، ایپنک کےسیکرٹری جنرل دارا ظفر، سینئر نائب صدر رانا محمد یوسف سمیت دیگرنےبھرپور استقبال کیا ۔شکیل یامین کانگا نے کہا کہ ہم کنونشن میں شرکت پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کے یو جے ، ایپنک کراچی کے عہدیداران نے جس تندہی سے سیمینار کو کامیاب کرانے میں اپنا کردارا دا کیا ان کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوںاور امید کرتا ہوں کہ مسقبل میں میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کیلئے کراچی یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) اپنا بھرپور کردارا دا کرے گی ۔
کے یو جے ورکرز کے صدر شکیل کانگا کا ایف ای سی کی کامیابی پر اظہار تشکر
Facebook Comments