کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات پورے پاکستان کی یوجیز کے ساتھ برقت کرانے کے لئے پی ایف یو جے کے مینڈیٹ اور رھنماوں کی رھنمائی اسکروٹنی کا عمل حتمی مراحل میں ھے کسی رکن کے ساتھ جانبداری نہیں ھوگی کے یو جے کی سابق باڈی خصوصاً سابق جنرل سیکریٹری سے ایک مرتبہ پھر گزارش ھے کہ نیو ممبر شپ اور مالی امور سے ریکارڈ اور تجاویز ایڈھاک کمیٹی کو دے کر تعاون فرمائیں تاکہ اسکروٹنی کا عمل شفاف طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچے اور انتخابات برقت منعقد ھو سکیں کراچی یونین آف جرنلسٹس ایڈھاک کمیٹی کا تیسرا اجلاس چیرمین محمدامتیاز خان فاران کی زیرصدارت کراچی پریس کلب میں منعقد ھوا، اراکین ھارون خالد اور ارشاد کھوکھر نے شرکت کی اجلاس میں پی ایف یو جے کی جانب سے ایڈھاک کمیٹی کو دی گئی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ مرکزی رھنماوں نائب صدرخورشید عباسی،اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل سردار لیاقت کشمیری،اراکین ایف ای سی ایوب جان سرھندی،جاوید چودھری کی معاونت اور رھنمائی میں صحافی برادری میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل سکھر کے صحافی شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سندھ ایکشن کمیٹی کی جدوجہد میں بھر پور حصہ لینے پر اظہار اطمینان کیا اور شرکاء نے کہا پی ایف یو جے مدر تنظیم ھے اور کے یوجے اس کا اھم جز ھے اور رھے گی ایڈھاک کمیٹی نے اراکین سے کہا کہ وہ کسی بھی شکایت کی صورت میں رابطہ کریں اجلاس میں سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے سکھر یونین آف جرنلسٹس کی میزبانی میں ھونے والے جرنلسٹس کنونشن میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا گیا اور وزیر اعلی سے مطالبہ کیا گیا کہ شہید جان محمد مہر کے قاتل کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ بقول آئی جی سندھ کے اسے فرار کرانے والے پولیس افسر کے خلاف کارروائی بھی کی جائے آئندہ اجلاس ھفتہ کو منعقد ھوگا جس میں مرکزی رھنماوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔۔۔