azadi sahaafat ka aalmi din

کے یو جے نے قومی اخبار کی اشاعت روکنے کی دھمکی دیدی

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے قومی اخبار کی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل مزدور دشمن اقدامات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور متنبہ کیا ہے کہ اگر انتظامیہ نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو کراچی یونین آف جرنلسٹس احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگی اور پھر حالات کے ذمہ دار بھی قومی اخبار کے مالکان اور انتظامیہ ہوگی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نظآم الدین صدیقی اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس نے اگر ایک طرف ملک میں آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کی جنگ لڑی ہے تو دوسری طرف میڈیا ورکرز کے حقوق کے لیے بھی ہمیشہ میڈیا مالکان کے خلاف صف آرا رہی ہے تازہ معاملہ قومی اخبار کی انتظامیہ کی جانب سے ادارے کے کارکنان اور خاص طور پر سی بی اے یونین کے عہدیداروں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق مالک الیاس شاکر کے انتقال کے بعد ادارے کے معاملات جب سے ان کی دوسری اہلیہ کے بیٹوں اسد شاکر اور فہد شاکر کے ہاتھ میں آئے ہیں ادارہ مسلسل روبہ زوال ہے اور اس کی بڑی وجہ اسد شاکر اور فہد شاکر کا رویہ ہے اسد شاکر اور فہد شاکر کے احکامات پر قومی اخبار کی کٹھ پتلی انتظامیہ اخبار کے کارکنوں خاص طور پر یونین کے عہدیداروں کو آئے دن نت نئے ہتھکنڈوں سے پریشان کررہی ہے ان کے اقدامات ایک طرف لیبر لاز اور دوسری طرف عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس نے ماضی میں بھی قومی اخبار کے مالکان سے ملاقات کرکے انہیں متبنہ کیا تھا کہ وہ اپنا رویہ درست کریں جس کے بعد صورتحال میں کچھ مثبت تبدیلی آئی تھی لیکن ایک بار بھی قومی اخبار کے مالکان اپنی حدیں عبور کررہے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس قومی اخبار کے مالکان اور انتظامیہ کو نہایت واضح الفاظ میں متنبہ کرتی ہے کہ وہ اپنے مزدور دشمن اقدامات فوری طور پر ترک کردیں بصورت دیگر کراچی یونین آف جرنلسٹس قومی اخبار کی سی بی اے یونین کے ساتھ مل کر احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگی اور اس دوران اخبار کی اشاعت کو بھی روکا جاسکتا ہے بیان میں قومی اخبار کے مالکان اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اخبار کی سی بی اے یونین کے عہدیداروں کیخلاف جاری انتقامی کارروائیاں بند کرے انہیں جاری نوٹسز واپس لیے جائیں اور ادارے کے تمام ملازمین کو ان کے تمام جملہ حقوق فوری ادا کیے جائیں۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں