kuj ki membership par koi pabandi nahi

کے یوجے کی ممبرشپ پر کوئی پابندی نہیں۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے ملک میں صحافیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی کاروائیوں میڈیا ہائوسز سے صحافیوں کی بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور میڈیا مالکان کی ہٹ دھرمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کے یو جے کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس کے یو جے کے دفتر ( کراچی پریس کلب ) میں صدر اعجاز احمد کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں میڈیا انڈسٹری کی مجموعی صورتحال۔ پاکستان میڈیا ڈیولپیمنٹ اتھارٹی اور میڈیا ہائوسز سے تواتر کے ساتھ برطرفیوں کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس نے سندھ اسمبلی سے سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن بل کی منظوری کو انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ قانون کو عملی شکل دینے کے لئے جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کا فوری طور پر قیام عمل میں لایا جائے اور صوبہ سندھ میں صحافیوں کے خلاف ہونے والی کاروائیوں پر کمیشن کے ذریعے عملی اقدامات کیئے جائیں۔ اجلاس میں کووڈ کی وجہ معطل شدہ سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کے یو جے نے فیصلہ کیا ہے کہ کے یو جے کو کسی بھی وجہ سے چھوڑ کر جانے والے یا دیگر گروپوں میں بھٹک کر جانے والے تمام صحافیوں کے لئے کے یو جے کے دروازے کھلے ہیں تمام ساتھیوں کا واپسی پر خیر مقدم کیا جائے۔ اجلاس نے واضح کیا ہے کہ کے یو جے کی ممبرشپ پر کبھی بھی پابندی نہیں رہی ہے کوئی بھی پیشہ ور صحافی کے یو جے کے دفتر سے ممبرشپ فارم حاصل کرکے آئینی طریقے سے درخواست دے سکتا ہے جس کی ممبرشپ کا فیصلہ کے یو جے کی ایگزکیٹو کونسل کرے گی۔ کے یو جے کے جنرل سیکریٹری عاجز جمالی نے اجلاس کو گورنر سندھ سے ہونے والی ملاقات کے بعد وفاقی وزارت اطلاعات کی جانب سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں کے یو جے ارکان کے صحت کارڈ کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کے لئے بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں کے یو جے کی تنظیمی سرگرمیوں کے لئے مختلف تنظیمی کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں جاں بحق ہونے والے ارکان۔ صحافیوں اور ان عزیز اقارب کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں