kuj ki membership kholne ka aelan

کے یوجے کی ممبرشپ کھولنے کا اعلان۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کا اہم اجلاس جمعرات کے روز صدر کے یوجے طاہر حسن خان کی زیر صدارت ہوا جس میں سیکرٹری جنرل سردار لیاقت سمیت مجلس عاملہ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کیلئے کے یوجے اراکین کی جانب سے رجسٹریشن پر زور دیا گیا اجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کے یوجے کے ممبران کو فارم بھرنے اور رجسٹریشن کا عمل سمجھنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے لئے صدر کے یوجے طاہر حسن اور سیکرٹری جنرل سردار لیاقت نے کے یوجے کی دو رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔  کے یوجے کے ممبران ہیلتھ انشورنس کی رجسٹریشن کیلئے مدد فراہم کرنے کیلئے کے یوجے کی دو رکنی کمیٹی میں عمران جونئیر موبائل نمبر 03002198041 اور ماجد خان موبائل نمبر03002137879 سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔اجلاس میں پی ایف یوجے کے بی ڈی ایم کیلئے تیاریوں کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیااور اس سلسلے میں کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں، جب کہ کے یوجے کی نئی ممبرشپ کا بھی اعلان کردیا گیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر مختلف میڈیا ہاؤسز میں تنخواہوں میں تاخیر اور جبری برطرفیوں کی بھی شدید مذمت کی گئی جب کہ تنخواہوں میں تاخیر اور جبری برطرفیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں